لاہور : نادرا نے این اے 122 کی فرانزک رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی، 93 ہزار 5 سو 82 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق 370 ووٹرز کے شناختی کارڈرز نمبر نہیں پائے گئے۔
جبکہ 255 شناختی کارڈز کے نمبر ڈپلیکیٹ تھے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔
اس حلقہ سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔