counter easy hit

وزیر اعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات کا BHUمچھوڑا قاسم اور چک حیدرآباد کا دورہ

Forest Minister

Forest Minister

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)وزیر اعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات کا BHUمچھوڑا قاسم اور چک حیدرآباد کا دورہ پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مفت ادویات کی دستیابی کو گراس روٹ لیول تک ممکن بنانا حکومت پنجاب کا خصوصی مشن ہے۔دور دراز کے علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی حاضری کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات،وائلڈ لائف،فشریز میاں ابرار احمد نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت مچھوڑا قاسم اور چک حیدر آباد کے دورے کے دوران کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات صبح 8بجے ہی سید والہ پہنچ گئے اور بنیادی مراکز صحت مچھوڑا قاسم اور چک حیدرآباد کی جنرل وارڈز،فارمیسی،ایکسرے روم مرکز صحت کے دیگر حصوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سمیت دیگر عملہ حاضر تھا،دوائیاں بھی دستیاب تھیں اور صفائی کے بھی مناسب انتظامات کیے گئے تھے جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے اظہار اطمینان کیا۔یاد رہے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے دورے سیکرٹری صاحبان کررہے ہیں جو بعد ازاں اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ،ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات محمد عظیم ظفر بھی موجود تھے۔