ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)پرانی اور بوسیدہ سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کا سروے کرنے کے لیے محکمہ بلڈنگز،ٹی ایم اے،ایجوکیشن اور ہیلتھ پر مشتمل 10ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ بلڈنگز،ٹی ایم اے،ایجوکیشن اور ہیلتھ پر مشتمل 10ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ یہ ٹیمیں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں دکانوں،گھروں فیکٹریوں کی عمارتوں اور گوداموں وغیرہ جن کی حالت بوسیدہ ہے یا گرنے کا خدشہ ہے ان کا معائنہ کریں گی ۔اور فوراً ضلعی حکومت کو آگاہ کریں گی۔تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے قبل ازوقت بچا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ضلع ننکانہ میں واقع سرکاری و غیر سرکاری اور پرائیویٹ خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران اپنی اپنی حدود میں واقع خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر جلد از جلدٹیکنیکل کمیٹی کو مطلع کریں۔تاکہ بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کی جاسکے یا ان کی از سر نوتعمیر کی جاسکے۔ڈی سی او نے تما م اہلیان شہر کو مطلع کیا کہ وہ خطرناک بلڈنگز کا حل نکالیں ورنہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز کے علاوہ محکمہ بلڈنگز،ایجوکیشن،ہیلتھ اور ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت کی