اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک فوج کا سپاہی لانس نائیک طاہر اکرام سوڈان میں اقوام متحدہ کے تشکیل دیئے گئے پولیس یونٹ میں فرائض انجام دہی کے دوران انتقال کرگیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے جنوب ڈارفر میں اقوام متحدہ کے مشن کا تشکیل کردہ پولیس یونٹ یو۔این۔اے۔ایم۔آئی۔ڈی میں شامل پاک فوج کا اہلکار لانس نائیک طاہر اکرام ٹرک چلاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ پاکستانی مشن نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک طاہر اکرام کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ اورغم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
It is to inform with deep sorrow that Formed Police Unit member Lance Naik Tahir Ikram 🇵🇰 🇺🇳
passed away while driving @UNAMID
Truck at South Darfur Sudan.Pak Mission sincerely express heartfelt condolence with the bereaved family at this hour of grief & honor his services greatly.