سڈنی ……سمندر کا ٹھنڈا ٹھنڈا پانی ہو اور سرفنگ بورڈکی سواری ہو ،ایسی صورت میں انسان تو انسان جانور بھی انجوائے کئے بنا نہیں رہ پائے یقین نہ آئے توسماجی رابطے پر جاری ویڈیو میں ان کتوں کو ہی دیکھ لیجئے۔
جی ہاں سابق آسٹریلوی سرفنگ چیمپئن کرس ڈی ابوائٹز نے سڈنی کے سمندر کی اونچی اونچی لہروں پر پالتو کتوں کو بھی سرفنگ کے مزے کرائے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوکے مطابق پالتو کتوں نے بھی ایڈونچر کے مزے لینے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور سمندری لہروں پر اچھلتے کودتے خوب مزے کئے۔