برازیل: کرپشن کے الزامات میں سزا کاٹنے والے برازیل کے سابق صدر لوئس ڈی سلوا نے دوسری شادی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر سے ملاقات کے بعد ان کی کابینہ کے سابق وزیر لوئیس کالوس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ سابق صدر لوئس ڈی سلوا محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں اور جیل سے نکل کر پہلا کام جو وہ کریں گے وہ شادی ہے۔سابق صدر نے جس خاتون کو شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس کا نام تاحال منظر عام پرنہیں آسکا۔قید کے باوجود سابق صدر جسمانی اور نفسیاتی طور پر صحت مند ہیں۔ یاد رہے 73سالہ سابق صدر ڈی سلوا کی بیوی کا دوسال قبل انتقال ہو گیا تھا۔پہلی بیوی 43سال تک ان کی جیون ساتھی رہی، ان کی زندگی میں انہوں نے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا۔