counter easy hit

سابق کپتان وقار یونس نے میچ فکسنگ کی وارننگ جاری کردی

کراچی: دھندہ اب بھی جاری ہے ، پاکستان سے اس کے مکمل خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی:سابق فاسٹ باؤلر

Former captain Waqar Younis issued match-fixing warningسابق قومی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ اب بھی جاری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا میچ فکسنگ کی جڑیں بہت گہری ہیں جس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، اس ناسور نے پاکستانی کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایا۔ سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ میں ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے والے وقار یونس نے کہا وہ سپاٹ فکسنگ کی روک تھام کی خاطر میدان کے اندر اور آف دی فیلڈ مشتبہ افراد اور کرپشن سے چوکنا رکھنے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کریں گے کیونکہ بطور ڈائریکٹر ان کا سب سے اہم ٹاسک یہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کھلاڑی برائی سے بچ کر پروفیشنل کیریئر کو طوالت دے سکتے ہیں کیونکہ سپاٹ فکسنگ کے نرغے میں آکر کھلاڑیوں کا سنہری مستقبل داؤپر لگ جاتا ہے اس لئے انہیں بدعنوانی سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے میں مدد ملے گی۔
وقار یونس کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ اور ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سمیت پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہوگیا۔