واشنگٹن: پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم معین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
معین قریشی کے خاندانی ذرائع نے سابق نگراں وزیراعظم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکا میں زیر علاج تھے۔
معین قریشی 1993 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم بنے تھے اور ان کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن میں بے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھیں۔ وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد معین قریشی واپس امریکا چلے گئے تھے، اس کے بعد انہوں نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔