بارسلونا : سابق چیئر مین ڈنگہ میاں امجد محمود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ان خیالات کا اظہاربارسلونا کی معروف ادب دوست شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈنگہ وارڈ نمبر 1 سے میاں امجد محمود سابق چیئر مین ڈنگہ ایک ملنسار سیاست دان ہیں انہو ں نے علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ دوبارہ کامیاب ہو کر اہل علاقہ کی خد مت کریں گے۔
چوہدری شاہد لطیف گجر کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں اور دوستو ں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میاں امجد محمود کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔