اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کے الزامات پر سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
Former chairman of the EOBI Zafar Gundal dismissed from Job
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کو مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ظفر گوندل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔ ظفر گوندل سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف کرپشن اور مِس کنڈکٹ کے ناقابل تردید ثبوت ملے جب کہ انہیں ذاتی شنوائی کاموقع بھی دیا گیا۔ کمیٹی نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں وزیراعظم سے ملزم کی ملازمت سے برخاستگی کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے گورنمنٹ سروسز رولز 1973 کے تحت ظفرگوندل کی برخاستگی کےاحکامات جاری کیے۔