ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق چیئر مین سردار شام سنگھ کی یا د میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین سردار شام سنگھ ،بھارتی شرومنی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار ڈاکٹر روپ سنگھ ،دہلی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق پر دھان سردار پرم جیت سنگھ سرنا ،ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئر مین سردار منموہن سنگھ خالصہ ،خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار ڈاکٹر سورن سنگھ ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ ،سابق پر دھان سردار بشن سنگھ ،سیکرٹری شرائن خالد علی ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل ،منیجرگوردوراہ جنم استھان سید عتیق گیلانی ،ایڈمنسٹریٹر اوقاف وہاب گل ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اسحاق سمیت دیگر افسران اور سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں اور سکھ سنگت نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق ،ڈاکٹر روپ سنگھ ،سردار بشن سنگھ اور دیگر مقررین نے کہا کہ سردار شام سنگھ ایک عہد کا نام تھا جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہا کہ سردار شام سنگھ علم کا ایک سمندر تھے جس سے سکھ کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا ،مقررین نے کہا کہ پوری دنیا کی سکھ کمیونٹی کے لئے سردار شام سنگھ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجا ئے گا ،متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے بنوں بلاک کو سردار شام سنگھ کے نام سے منسوب کرنے ،ننکانہ صاحب میں واقع گو ردوارہ پانچویں اور چھٹی پاتشاہی کو کھولنے اور بابا گورونانک کے قریبی مسلمان ساتھی بھائی مردانہ جی کی ننکانہ صاحب میں یادگا ر بنانے کا اعلان کیا جبکہ بھارتی شرومنی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے گوردوارہ گولڈن ٹمپل امرت سر میں سردار شام سنگھ کی تصویر نصب کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کے بعد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سردار شام سنگھ کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے آنے والے سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں میں سروپے تقسیم کئے گئے ،بعد ازاں سردار شام سنگھ کے بیٹے سردار سکندر سنگھ کی دستار بندی کی گئی ،بھارتی سکھ رہنماؤں نے سردار شام سنگھ کے لئے منعقدہ تقریب میں دعوت دینے اور بہترین انتظامات کرنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،سیکرٹری شرائن خالد علی اور ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل کا شکریہ ادا کیا