سابق چیف جسٹس پاکستان،جسٹس اجمل میاں آج صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کے انتقال کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی امور معطل کردیے۔
سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ کے مطابق جسٹس (ر) اجمل میاں کا انتقال آج صبح ہوا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مصطفیٰ ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراور دیگر اہم شخصیات نے جسٹس اجمل میاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کے انتقال کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں کارروائی معطل کردی ہے۔ جسٹس اجمل میاں نے23دسمبر 1997سے 30جون 1999تک چیف جسٹس سپریم کورٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔