اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی میں معاونت کے الزامات کے بعد جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنے کے دوران سابق چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے تھے کہ افتخار محمد چوہدری انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے۔