ریاض (جاوید اختر جاوید) گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر چوھدری شہباز حسین مختصر دورے پر ریاض تشریف لائے۔ تو ان کے اعزاز میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے صدر خالد محمود چوھدری نے پنج ستارہ ہوٹل میں ایک ظہرانہ دیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔ چوھدری شہباز حسین نے کہا کہ سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب منظور الحق پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانی ہونگی۔ اس موقع پر معروف قلم کار جاوید اختر جاوید نے پاکستان کے موجودہ حالات پر اپنا تازہ کلام پیش کیا۔
وطن میں تھے تو وسائل ہمیں ستاتے تھے
وطن سے دور یاد وطن ستاتی ہے
معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نیشہباز حسین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ریاض تشریف لائے اور رونق افروز ہوئے اور ہماری محفل کے حسن کو دوبالا کیا۔ جس کے لئے ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ خالد محمود چوھدری نے کہا ہمیں ملکی حالات اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے رہنا چاہیے۔ تاکہ ان کا کوئی ممکنہ حل نکل سکیاور مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے۔ آخر میں پی ائی اے کے سفیر اور محبتوں کے اسیرمحمد ارشد شیخ نے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل وقتا فوقتا سفیر پاکستان کو ریفر کرتے رہتے ہیں اور سفیرِ محترم ان پر ہمدردانہ غور فرماتے ہیں اور ان کے ممکنہ حل کے لئے ہمیشہ کوشہ رہتے ہیں۔