نیو دہلی : سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان سے سیریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت کے ماحول میں کرکٹ نہیں ہو سکتی۔
سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پاک بھارتی کرکٹ سیریز دلچسپ ہوتی ہیں میری قیادت میں بھارت نے دو ہزار پانچ میں پاکستان کا دورہ کیا اور پہلی مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتی۔
واضح رہے کہ گورداس پور واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے رواں برس دسمبر میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔