چنائی(نیوزڈیسک) سابق بھارتی اوپنر چندرا شیکھر نے 57 برس کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندراشیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی ہے۔ایک سینئرپولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔ سابق بھارتی اوپنرکی اہلیہ سومعیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیاتھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔ انہوں نے 1987-88ءکے سیزن کی ایرانی ٹرافی میں تامل ناڈو کی نمائندگی کرتے ہوئے چوتھی اننگز میں ریسٹ آف انڈیا کے خلاف56گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جو اس وقت کسی بھی بھارتی بلے بازکی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری تھی ۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلا س کیریئر میں43.09کی اوسط سے4999رنز سکور کیے تھے ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 114
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276