بھارتی سپریم کورٹ نے سابق بھارتی جج کو توہین عدالت کے جرم میں 6ماہ قید کی سزا سنادی۔
Former Indian judge sentenced to six months in offense in contempt of contempt
کولکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج سی ایس کرنان کو گزشتہ رات ریاست تامل ناڈو سے گرفتار کیا گیا، سابق جج ایک ماہ قبل گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے تھے، سابق جج کا کہنا ہے کہ انہیں دلت ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ تامل ناڈو کے 62 سالہ جج کو اعلیٰ عدلیہ نے مئی میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا، سابق جج کو سزا 7 ججوں پر مشتمل پینل نے سنائی۔ اس ضمن میں ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے، سابق جج نے سینئر جج پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے، تاہم وہ انہیں ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔