بخارسٹ ( ویب ڈیسک) رومانیہ کی ایک سابق خاتون وزیر اور سابق خاتون چیف پراسیکیوٹر کو متعدد سنگین الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتاری کے وقت انہیں منظم جرائم ، کرپشن اور دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ہونے کا بتایا ۔
ایلینا اڈریوا کی گرفتاری مرکزی امریکی ریاست کوسٹا ریکا میں انٹرپول حکام کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے ۔ انٹرپول افسران کے مطابق خاتون وزیر ایک ماڈل بھی ہیں اور انہوں نے 2011 میں باکسنگ کے مقابلوں کے دوران کئی کاروباری افراد سے رشوت لی تھی ۔ جب کہ خاتون پراسیکیوٹر کو 2014 میں بھی غیر قانونی معاہدے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ان دونوں خواتین نے کوسٹ ریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی