علی زیدان کو لیجانے والے مسلح اغوا کار کون ہیں معلوم نہیں ہوسکا، حکام سابق وزیراعظم کو 2013میں بھی اغوا کرکے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا تھا
طرابلس: لیبیا کے سابق وزیر اعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغوا کار کون ہیں اور سابق وزیراعظم کو کہاں لے جایا گیا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں لیبیا کے حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا ۔ مسلح افراد نے طرابلس میں واقع الشرق ہوٹل پر دھاوا بولا، جہاں سابق وزیر اعظم علی زیدان ٹھہرے ہوئے تھے ۔ خیال رہے کہ سابق لیبیائی وزیراعظم کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل 2013ء میں انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغوا کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔