لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی آف شور کمپنی سامنے آگئی ہے اس سلسلے میں مقامی ریٹرنگ آفیسر کے روبرو آف شور کمپنی کی نشاندہی کرنے والے شہری کا کہنا ہے کہ شعیب صدیقی نے ملائیشیا میں ایک آف شور کمپنی بنا رکھی ہے جبکہ شعیب صدیقی مذکورہ ملائیشیں کمپنی کے چار ڈائریکٹروں میں سے ایک ڈائریکٹر ہیں اور کمپنی کے سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہیں جسے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا جبکہ اس حوالے سے شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملائیشیاء میں آف شور کمپنی بنائی تھی لیکن کمپنی میں کوئی کاروبار نہیں کیا اور نہ ہی پیسے کی کوئی ٹرانزکشن کی ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اس کمپنی کی تمام تفصیلات انکم ٹیکس ریٹر ن میں ظاہر کررکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی بند کر کے پاکستان آگئے تھے۔