دبئی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلئے دبئی میں
موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں، آئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ اظہر محمود لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران اور بعد ازاں یو اے ای میں بولرز کی رہنمائی کرتے رہے ہیں، ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کا بولنگ کا شعبہ کا خاصا مضبوط ہوا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد زبیر اور اسد عمر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جس کا علاج جاری تھا، تاہم آج (اتوار کو) انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ طارق عمر کی نماز جنازہ کل (پیر کو) بعد نماز عصر ڈیفنس کراچی میں اد ا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد قبرستان میں کی جائے گی۔