پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے :تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ: حلقہ این اے 111 سے پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عابد جاوید نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ گزشتہ روز پریس کلب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمرڈار نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں میاں عابد جاوید نے غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تنہا ہی قوم کیلئے حق کی لڑائی لڑ رہا ہے اور کے پی کے کی حکومت نے مثالی کارکردگی دکھائی ہے ، یہی ایک لیڈر ہے جو پاکستان اور عوام کے تمام تر مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف ہی اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سابق ایم پی ایز طاہر محمود ہندلی ، چوہدری محمد اخلاق ، سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین ، سابق اولمپین آصف با جوہ ، عظیم نوری گھمن، میاں عابد سیٹھ ، اصغر اعوان عطاری ، میاں علیم جاوید ، چوہدری عنصر فاروق ، احسا ن اﷲ چوہدری ، عامر خالد باجوہ ، ملک شفقت اعوان ، ملک نثار عباس ، سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ ، چوہدری شاہنواز ، ملک زاہد ، محسن عتیق شیخ ، شمشاد احمد باجوہ ، بائو¶ طارق بٹ ، ندیم باجوہ اور میاں خالد جاوید سمیت کارکنان کی کثیر تعدادموجود تھی ۔ عمر ڈار نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ میاں عابد جاوید جیسا سیاسی کارکن ملا ہے ان کے سیاسی نظریات قابل قدر ہیں اور یہ پی ٹی آئی کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔