سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدرآصف علی زرداری اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری اور رہنما مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں،ترجمان کے مطابق پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت جاری کیے گے ہیں، پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے حالیہ بجٹ سیشن کے لیئے جاری کیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہےگا، رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہناہےکہ آصف زرداری آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، آصف علی زداری کے پروڈکشن آرڈرز کیلیے پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری، قادر پٹیل، شگفتہ جمانی اور آغا رفیع اللہ پارلیمنٹ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجود رہے۔