سابق صدر آصف زرداری پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں میثاق معیشت کرتے ہیں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،حکومت کا بجٹ اخباروں میں دیکھا۔حساب کتاب بند کرو آگے کی بات کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری نیب ہیڈ کوارٹر راولپنڈی سے قومی اسمبلی لائے گئے، گیلریز میں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، شیریں رحمان اور دیگر موجود ہیں۔