کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھو ں گرفتار پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر کو ایک ہفتے تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔
فیصل شیخ کو ایک ہفتہ قبل شاہراہ نورجہاں میں واقع ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا،ذرائع کے مطابق حراست کے دوران فیصل شیخ سے کرپشن سمیت دیگر معاملات پر پوچھ گچھ کی گئی۔
گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فیصل شیخ کو رہا کردیا،فیصل شیخ کی رہائی کی خبر سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنان مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور راشد ربانی نے بھی ان کو گھر پہنچ کر مبارکباد دی۔