اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 1973ء کے آئین کی خالق ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے 1973ء کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا ہے۔ سابق صدر نے بار کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیپلز لائر فورم کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔