لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔
Former Prime Minister Nawaz Sharif meets Foreign Minister Khawaja Asif
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے سابق وزیراعظم کو اپنے دورہ روس اور چین سے متعلق آگاہ کیا اور مشاورت کی۔ دوسری جانب نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔