ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، وہ 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے دعویٰ کیا کہ ایبٹ آباد کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں ڈیڑھ لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ نواز شریف کا گڑھ ہی نہیں بلکہ ان کا دوسرا گھر بھی ہے۔ نواز شریف کا جلسہ ان کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔