اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
Former Prime Minister Nawaz Sharif will leave Britain on Wednesday
سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے، بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی ڈاکٹروں نے ابھی تاریخ نہیں دی تاہم ان کی کیمو تھراپی لندن میں ہوگی جب کہ کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرز آپریشن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ واضھ رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی ہے اور اس میں انہیں صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وزرا کی بھرپور بھی حمایت حاصل ہے۔