counter easy hit

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کس بات پر اڑ گئے ؟ ناقابل یقین خبر

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi flew on what? Incredible news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے نام خط میں کہا ہے کہ آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا، مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا، مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں،صرف مجھے بلانے کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔شاہد خاقان عباسی نے سپیکراسدقیصر سے حکومتی دباوَ کے بغیر فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے سپیکر نے جواب میں تحریرکیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے. قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا. نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے.عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا اب تک 41 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے مگر تفتیش باقی ہے. عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ نیب کے حوالے کر دیا، ملزم کو 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا. عدالت جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ایل این جی کیس کی حقیقت دنیا کے سامنے آجائے. یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا. نیب نے رہنما مسلم لیگ نون کو ایل این جی کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کیا اس سے قبل انہوں نے کیس میں پیش ہونے سے انکار کیا تھا. نیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرِ پیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website