دبئی……گلےمیں پھولوں کاہارپہن کرپرویزمشرف کراچی سےدبئی پہنچ گئےہیں۔ وہ خلیجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 لینڈ سے دبئی آئے ہیں۔ان کے اترنے کیلئے جہاز کو خصوصی سیڑھی لگائی گئی۔
پرویزمشرف جہاز سے بغیر کسی سہارے سیڑھیوں سے اترے، وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے پرسکون تھے۔ان کے استقبال کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے صرف 25کارکن ایئرپورٹ پہنچے۔ بعد میں پرویزمشرف گاڑی میں سوار ہو کر ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔سابق صدرپرویزمشرف ایک بارپھربیرون ملک روانہ ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔اس بار وہ علاج کی غرض سے دبئی گئے ہیں۔ گھرسے ان کی ائرپورٹ روانگی بھی انتہائی ڈرامائی رہی۔گلےمیں پھولوں کاہارپہن رپرویزمشرف نےملک چھوڑدیا۔ سابق صدرکی کراچی میں رہائش گاہ کےباہر میڈیا اس لمحہ کامنتظر رہا جب پرویزمشرف کاقافلہ ائرپورٹ روانہ ہونےکےلیے اس گیٹ سے باہر نکلنا تھا۔ سیکیورٹی کی گاڑیاں رات دوبجےسے ہی آنا شروع ہوگئی تھیں جس سےہرگزرتےلمحہ اس بات کااحساس بڑھتاچلاگیاکہ پرویزمشرف کچھ ہی لمحےبعد روانہ ہوں گے۔سابق صدرکی فلائٹ ای کے611 کوصبح 3بجکر 55منٹ پرروانہ ہونا تھا۔ بورڈنگ کاٹائم ختم ہواتورہائش گاہ سےسیکیورٹی قافلہ 3 بجکر38منٹ پرروانہ ہوا، خیال یہی ظاہرکیاجارہاتھاکہ سابق صدران میں سےکسی ایک گاڑی میں ہوں گےتاہم جیونیوز ہی نےسب سےپہلے خبردی کہ گاڑیوں کایہ قافلہ میڈیا دکھاوا تھا۔پرویزمشرف کو ایئرپورٹ اسٹاف کے لیے مخصوص غیر روایتی راستے سے ایئرپورٹ لایا گیا۔ سابق صدر مشرف کے طیارے میں بیٹھنےکی خبر بھی سب سےپہلے جیونیوز ہی نےنشر کی۔ سبزٹی شرٹ میں ملبوس سابق صدر مشرف وی آئی پی کیبن ون میں بیٹھ کرموسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے اور چہرے پر مسکراہٹ پھیلی رہی۔