اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام ارکان چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے احسن انداز میں ایوان کی کارروائی چلائی۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کے بجائے اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا، ہم چیئرمین سینیٹ کے ہاتھ مضبوط کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا کردار ہمیشہ غیر جانبدار رہا ہے۔ہٹائے جانے سے متعلق صحافی کے سوال پر صادق سنجرانی نے کہا کہ میں اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا۔ ہمیشہ متوازن طریقے سے ایوان کو چلایا ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلز اپرٹی ہر چیز اپنے مفاد کیلئے کرتی ہے۔