counter easy hit

سابق سری لنکن اسٹارز فکسنگ کے الزام پر بھڑک اٹھے

کولمبو: سابق سری لنکن اسٹارز کرکٹرز میچ فکسنگ کے الزامات پر بھڑک اٹھے۔

Former Sri Lankan stars arose on the charges of fixing

Former Sri Lankan stars arose on the charges of fixing

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں متیاہ مرلی دھرن نے رانا ٹنگا کے ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ کا دعوی مسترد کردیا، انھوں نے کہا کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پڑنے والی اوس کھلاڑیوں کیلیے بڑی پریشانی کا سبب بنی تھی، رانا ٹنگا کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ہمیں بھارت کیخلاف فائنل ہارنے کی ہدایات ملی تھیں۔ 45 سالہ مرلی دھرن نے مزید کہا کہ بھارت ایونٹ کی بہترین جبکہ ہم دوسری اچھی سائیڈ قرار پائے تھے، ہمارے پاس فائنل جیتنے کا بہترین موقع تھا لیکن 2 چیزیں ہمارے خلاف گئیں، مجھے سیمی فائنل میں گروئن انجری پیش آئی جبکہ میتھیوز انجرڈ ہونے کے سبب فائنل میں شریک نہ ہوسکے۔

دوسری جانب سری لنکا کے سابق بیٹسمین اروندا ڈی سلوا نے ٹیم پر فکسنگ کے الزامات لگانے والوں سے شواہد مانگ لیے، انھوں نے کہاکہ آپ لوگوں کے منہ بند نہیں کرسکتے، وہ کچھ بھی کسی کے بارے میں کہہ سکتے ہیں لیکن آخر میں آپ کو اپنی بات ثابت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، فکسنگ کے الزامات انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں، پلیئرز سے فیلڈ میں غلطیاں ہوتیں لیکن ان پر مختلف قسم کے الزامات عائد کیے جانے لگتے ہیں۔ اگرچہ انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا مگر اشارہ راناٹنگا کی ہی جانب تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website