لاہور (یس ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اور بحالی کے لیے اب سب کو ثابت قدمی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
فارمولا فلموں کے بجائے منفردموضوعات کواپنانا ہوگا۔ اگر اب بھی ایسا نہ کیا گیا تو پھر حالات اس قدر بگڑ جائیں گے کہ اس کو سنبھالا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران کے دوران کیا۔ میرا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود ہمارے ہاں معیاری فلمیں بنتی رہی ہیں اور اگرہم تھوڑی سی توجہ سے کام کریں توفلمسازی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
پاکستان کے کونے کونے میں باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جو ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن، میوزک اورسینماٹوگرافی جیسے شعبوں میں بہترین کام کرسکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم سینئر فنکاروں کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کریں۔