counter easy hit

امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد

نیویارک: دو روز قبل لاپتہ ہونے والی امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔

Found the body of America's first female muslim judge ffrom Hudson River

Found the body of America’s first female muslim judge ffrom Hudson River

امریکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں مقیم تھیں اور دو روز سے لاپتہ تھیں لیکن آج ان کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق شیلا عبدالسلام کی لاش کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دینے کے بعد برآمد کیا گیا لیکن ان کے جسم پر بظاہر کوئی چوٹ کا نشان نہیں ہے، شیلا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شیلا عبدالسلام کو پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔ انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویٹ کیا اور ایسٹ بروکلین لیگل سروس کے اسٹاف اٹارنی کے طور پر اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور پھر 1993 میں سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں، پھر 2013 میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے انہیں کورٹ آف اپیل کا جج منتخب کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website