“ایبٹ آباد سموک بم پھٹنے سے چار بچے بری طرح جھلس گئے بچوں کے والدین کا آرمی چیف سے علاج معالجہ کروانے کا مطالبہ”!
ایبٹ آباد: (اصغر علی مبارک) تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او کے مطابق واقعہ نواں شہر کے علاقے میرا مندروچھ میں پیش آیا۔جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان تربیت کی غرض سے گئے ہوئے تھے واپسی پر وہ سموک بم وہی بھول گئے۔اسی دوران نواں شہر کے ایک نجی سکول کے چار بچے فائرنگ رینج سے گزرے جہاں پر انھیں سموک بم پڑا ہوا ملا۔بچے سموک بم کے ساتھ کھیلنے لگے اسی دوران سموگ بم پھٹ گیا اور چاروں بچے بری طرح جھلس گئے۔بچوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ھسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم متاثرہ بچوں کے والدین نے چیف آف آرمی سٹاف سے اپنے بچوں کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا ہے۔