چار مطالبات پورے نہ ہونے پر پیپلز پارٹی میدان میں نکل آئی ۔بلاول بھٹو کی قیاد ت میں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے، جیالوںنےخوشی میں رقص کیا اور نعرے لگائے۔
پیپلزپارٹی نے لاہورسےفیصل آباد تک ریلی سے حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ،بلاول بھٹو زرداری ریلی کےدوران4مقامات پرخطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کاکہناہےکہ ان کی جماعت کسی کےایجنڈےپر نہیں، بلکہ اپنے ایجنڈے پر نکلتی ہے۔بات اب4نکات سےآگے نکل چکی ہے۔پیپلزپارٹی نےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغازکیاہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتےہیں کہ حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ احتجاج کا نکتہ آغازہے۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ گیس اوربجلی کا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ،پروپیگنڈا ہی پروپیگنڈا ہے،کام کچھ بھی نہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن اور نیئر بخاری کہتےہیں کہ پیپلز پارٹی کسی کے نہیں،بلکہ اپنے ایجنڈے پر نکلتی ہے۔بلاول بھٹو کی قیاد ت میں ریلی کے موقع پر جگہ جگہ استقبالی کیمپوں پرکارکنوں کا جوش وخروش دید نی ہے ،جیالوںنے خوشی میں بھنگڑےڈالے۔ریلی سے قبل بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا گیا۔اس موقع پر سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔بلاول بھٹو زداری اپنا پہلا خطاب سگیاں،دوسرا شیخوپورہ ،تیسرا مانانوالہ اور چوتھا فیصل آباد میں کریں گے۔