ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )مسافر رکشہ کا ٹائر بلاسٹ ہونے پر اُلٹنے سے چار مسافر شد ید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ روڈ نزد میر پور سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کا ٹائر بلاسٹ ہونے سے رکشہ اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں 22سالہ ندیم ،35سالہ شاہدہ ،45سالہ نسرین اور30سالہ محمد زبیر گر کر شدید زخمی ہو گئے دریں اثناء وار برٹن روڈ نزد جسلانی موڑ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 70سالہ رحمت بی بی سانگلہ ہل نزد فوجی فاؤنڈیشن سکول تیز رفتار موٹر سائیکل اور سائیکل کے تصادم میں 20سالہ تنزیلہ ،17سالہ علی حسنین اور20سالہ سدرہ شاہ کوٹ روڈ نزد صاحب والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل سٹاپ پر کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 40سالہ عذرا بی بی ننکانہ نزد کچہری پھاٹک تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 26سالہ نوید ،20سالہ نوشیر اور36سالہ ساجد گر کر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے متعلقہ سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔