کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ انہیں فوجی عدالت نے سزئے موت سنائی تھی۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکار وںاور سیدو شریف ایئر پورٹ پربھی حملے میں ملوث تھے۔
پھانسی دئیے جانے والے دہشت گردوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ چاروں مجرموں نے مجسٹریٹ کے رو برو اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ فروری 2017 سے شروع ہونے والے آپریشن ردالفساد کے بعد سے اب تک کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔