کوئٹہ…….گذشتہ رات سنجاوی سےاغواء کئے گئے چھ میں سے چار مغویوں کو اغواء کاروں نےقلعہ سیف اللہ میں چھوڑ دیا۔
مسلح افراد نے ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت حبیب اللہ سمیت چھ افراد کو زیارت کےعلاقے سنجاوی سے اغواء کرلیاتھا،اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے تھے،اغواء کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔
دوسری جانب آج صبح اغواء کاروں نے چار مغویوں کو چھوڑ دیا،تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیت دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کی تلاش کےلئےکوششیں جاری ہیں۔