چارسدہ: چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ہری چند میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو جمال آباد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔