کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Four Torture bodies recovered of Karachi area Steel Town
یس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں عیسب جوکھیوگوٹھ کے قریب لنک روڈ پرواقع ایک خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں لاشوں کی آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم انہیں قریب سے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔