اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز) چودھویں کے چاند کو گرہن لگ گیا،سال کا تیسرا چاند گرہن رات نو بجکر 55 منٹ پر شروع ہوا جو رات ایک بج کر 54 منٹ تک جاری رہا اور یہ پاکستان میں بھی دیکھا گیا ۔
پاکستان سمیت دنیا کے خطوں میں آج سال کا تیسرا چاند گرہن دیکھا گیا ۔چاند گرہن کا آغازرات9 بج کر55 منٹ پر ہوا جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آگئی تھی ۔چاند گرہن تین گھنٹے59 منٹ تک جاری رہنے کے بعد ایک بج کر 54 منٹ پر ختم ہوگیا ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آج چاند پر سورج کا سایہ اتنا مدھم پڑ رہا تھا کہ آنکھوں سے چاند گرہن کا نظارہ دیکھنا ممکن نہیں تھا ۔
پاکستان سمیت ایشیا ،یورپ،آسٹریلیا اور افریقا میں لوگوں نے خصوصی ٹیلی اسکوپ سے چاند گرہن کا نظارہ دیکھا ۔