پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کے اکلوتے بیٹے محمد احمد کی چوتھی
برسی احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کے خاندان سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔
اس موقع پر قاری فاروق احمد فاروقی نے اپنے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ اظہار عقیدت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس دکھ و آزمائش کی گھڑی میں ان کو اور ان کی فیملی کو استقامت عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ سب والدین کو ان کی اولاد کی خوشیاں نصیب فرمائیں۔