.. راولپنڈی(یس اردو نیوز) شہید مظہر علی مبارک کی چوتھی برسی پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد راولپنڈی میں کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہووے مقرر ین مولانا سجاد گردیزی ،سید مقبول شاہ ،رضوان حیدر فریدی ،رئیس حسن ،فیصل حسین ،جاوید قاصر اور دیگر نےکہا کہ شہید مظہر علی مبارک کوچند سال قبل راولپنڈی میں تکفیری دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ لیکن مظہر علی مبارک کا مشن انسانیت کی خدمت تا قیامت جاری رھے گا چوتھی برسی پر خصوصی تعزیتی جلسہ سے خطاب میں علماءو ذاکرین ،نعت خوانوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کی لاکھوں افراد نے جو قربانیاں دی وہ را ہیگان نہی جائیں گی اتحاد سے قوم دھشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے مقرر ین نے نے کہا کہ پاکستان بھرکے عوام اپنی صفوں کو منظم کرتے ہوئے نانا رسول اللہ (ص) کا میلاد اور نواسہ رسول امام حسین کا غم منانے والے برادران پہلے سے موجود مثالی اتحاد و وحدت کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر بھی گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ۔