امریکا کی طرح فرانس میں بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے، فرانسیسی وزیر دفاع کہتے ہیں فرانسیسی جمہوریت ،میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام متاثر ہوسکتے ہیں ۔
فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے اور ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے فرانسیسی فوج دفاعی انتظامات کو مزید بڑھارہی ہے ۔فرانسیسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سول انفرااسٹرکچر پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ جس کے دوران پانی، بجلی، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی جمہوریت اور میڈیا کو بھی ان سائبر حملوں سے خطرات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فرانس ان خدشات سے غافل نہیں ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں اس سال اپریل میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔