فرانس کے شہر لیل میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔
سالانہ سلون ڈیو چاکلیٹ میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ چاکلیٹ فیشن شو سیلون ڈو چاکلیٹ میں ری سائیکل کیے گئے کارڈ بورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔ واضح رہے کہ یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات، چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔