پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے موجودہ صدر فرانسوا ہولنڈ François Hollande نے اگلے سال ہونے والے صدارتی الیکشن سے دسبرداری کا علان کر دیا ہے۔ اپنے اس علان میں انھوں نے کھلے دل سے اپنی اس ناکامی کا اعتراف کیا کے فرانس کے صدر کے طور پر جو زمہ داریاں انھیں نبھانی تھیں وہ اس کا حق ادا نھیں کر سکے اس لیے وہ نھیں سمجھتے کہ انھیں الیکشن 2017 میں صدارتی امیدوار ہونا چاہیے۔
فرانسوا ہولند سوشلسٹ پارٹی کو ری پرزنٹ کرتے ہیں ۔ ان کے مد مقابل ڈیموکریٹ کی جانب سے François Fillon صدارتی الیکشن 2017 میں اپنے کیمپ (UMP) سے امیدوار ہونگے۔ جبکہ فرنٹ نیشنل کی میری لا پن بھی اجلے الیکشن میں حقیقی خطرہ ہیں۔
فرانسوا ہولند کا کھلے دل سے اعتراف فرانچ لوگوں میں عزت کی نگاہ اور انھیں ایک بہادر آدمی کے روپ میں دیکھا جا رھا ہے۔