پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ فرانس کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے ، چئرمین میٹرو پراجیکٹ محمد حنیف عباسی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ دیار غیر میں آپ لوگ وطن کی محبت سے سرشار ہیں ۔ یہی جذبہ قوموں کو بلند اور سرخرو کرتا ہے۔ آج ہماری فوج ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہے اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب ادارے اپنا کام کرتے ہیں تو انکی عزت ہوتی ہے۔ حکومت اور فوج ایک پیج ہر ہیں میاں نواز شریف فوج کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔