فرانس: شاہ بانو میر ادب اکیڈمی اللہ کا خاص شکر ادا کرتے ہوئے آپ سب کو مطلع کرتی ہےکہ معروف نعت خواں پرسوز لہجے اوراچھی شخصیت کی حامل محترمہ “” فردوس شفقت “” نے باقاعدہ شاہ بانو میرادب اکیڈمی میں شمولیت اختیار کر لی ہے . اکیڈمی کی تمام خواتین کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہیں . اور امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں اکیڈمی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بہترین دینی اور قومی خدمات سر انجام دیں گی .
فردوس شفقت کا کہنا ہے کہ وہ اکیڈمی کی خواتین کی بہت عزت کرتی ہیں اوران کی علمی اور قومی خدمات کو ہمیشہ دل سے سراہتی ہیں .انہیں اکیڈمی میں شمولیت پردلی مسرت ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اکیڈمی خواتین کیلئے بہترین سیاست سے پاک پلیٹ فارم ہے . جہاں با صلاحیت خواتین اپنی گمشدہ صلاحیتوں کو ازسر نو تلاش کر کے ذہنی زنگ اتار کر ترو تازہ افکار سے علمی افق پے امید صبح بن کرچمک رہی ہیں .
ایسی علمی سوچ سے مالا مال خواتین کے درمیان ہونا ان کیلئے قابل فخراحساس ہے . شاہ بانو میر نے انکی شمولیت پراللہ رب العزت کا شکرادا کرتے ہوئے اکیڈمی کے لئے اور پاکستان کیلئے انکی آمد خوش آئیند قراردیا اوران کے لئے بہترین خواہشات کا اظہار کیا. اللہ پاک اکیڈمی کے ان بہترین دماغوں کی حفاظت فرمائے اورکچھ ایسا کام سب سے لے لے جو سب کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے آمین
خوش آمدید فردوس شفقت